پولیو مہم میںبہترین کارکردگی دکھانے پر آفیسر ز میں اسناد تقسیم


راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) روٹری کلب راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے اشتراک سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں پولیو مہم میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسر ز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز مارزیہ سلیم،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فائزہ کنول، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ گورنر مسرور شیخ، نوشیروان خلیل خان سمیت یو سی ایم اوز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مرضیہ سلیم نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ٹیموں نے بھرپور مہم چلائیں راولپنڈی سمیت پنجاب کے کسی ضلع میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیو ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...