برازیل،ریو ڈی جنیرو میں شدید بارشوں و سیلاب کے نتیجے میں8 افراد ہلاک،13 لاپتہ

ریو ڈی جنیرو  (اے پی پی) برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ  اس علاقے میں اب تک 655 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو سب سے زیادہ مقدار ہے۔  ملک کے صدر جیر بولسونارو نے ٹوئٹر پر کہا کہ وفاقی حکومت نے  ریاست میں متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوجی طیارے تعینات کر دیے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ریو ڈی جنیرو کے علاقے میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن