نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملکی تعمیروترقی میں استعمال کریں، فقیر شکیل قاسمی

Apr 04, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) حرمین ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما،بانی سیکریٹری جنرل متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان، صدر 
شہری حقوق کمیٹی اور کچی آبادیز اینڈگوٹھ فیڈریشن آٖف پاکستان کے چیف آرگنائزرفقیرملک محمد شکیل قاسمی کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیا جس میں علماء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علامہ مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ،پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ،آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ،جے یوپی لیبرونگ کے  غلام عباس لنگاہ،محمد اکبر وٹو،شبیر شاہ،سید معراج احمد، محمدبیگ ودیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر میزبان چیئرمین حرمین ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹریحییٰ انجم ، وائس چیئرمین محمداحسن اورحذیفہ انجم نے فقیر ملک محمدشکیل قاسمی کو اجرک اور گلدستے پیش کئے۔استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے فقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے کہاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملکی تعمیروترقی،خوشحالی اور استحکام میں استعمال کریں اور ملک وقوم کی باگ ڈورسنبھالنے کے لئے آگے آئیں،ترقی ان ہی قوموں کا مقدر ہوتی ہے جن میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہو،جس طرح ایک عمارت میں ہر اینٹ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے اسی طرح ہر نوجوان کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک ،قوم یامعاشرے میں نوجوان ہی تبدیلی لاسکتے ہیں اگرچہ مخلص ہوکر اپنے ملک اور قوم کے لئے محنت اور جدجہد کریں،اگر نوجوان طبقہ ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کمر کس لے تو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا۔فقیر شکیل قاسمی کا کہناتھاکہ فنڈنگ کلچر نے ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے۔

مزیدخبریں