کراچی (سٹی نیوز)رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ شہریوں کے لیے اذیت ناک ثابت ہو رہی ہے،اعلانات کے باوجود رمضان المبارک میں دن، رات لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی ضلع وسطی کے صدر حافظ محمد عابد خان نے نصرت بھٹو کالونی میں علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بتائے کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کیوں ہوتی ہے، اس طرح روزے داروں کو تکلیف دینا عوام کے حقوق کو غصب کرنا تمہاری مشکلات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو عوام مجبوراً سڑکوں پر ہوں گے۔
لوڈ شیڈنگ جاری رہی تو عوام مجبوراً سڑکوں پر ہوں گے،حافظ عابد خان
Apr 04, 2022