وزرا نے عمران خان کی انا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، مفتاح اسماعیل

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نے عمران خان کی انا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، یہ عمل غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عدالتیں آج اس غیر قانونیت کو ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے یا نہیں لیکن عمران خان چلا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست اور معیشت ٹھیک ہوجائے گی لیکن کچھ لوگوں کا شرمناک اور بزدلانہ رویہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ امریکی آئین کو پامال کرنے پر بضد تھا تو ان کے تعینات کیے گئے۔ جج، ان کی پارٹی کے قانون سازوں کی بڑی اکثریت حتی کہ ان کے اپنے نائب صدر نے بھی ان کی غیر آئینی کوششوں کی حمایت نہیں کی۔
مفتاح اسماعیل

ای پیپر دی نیشن