خام تیل اور قدرتی گیس: ایران دنیا میں پہلے نمبر پرہے 

Apr 04, 2022

 تہران( ارنا)  ایرانی قومی ائل کمپنی کے مینجنگ دائریکٹر محسن خجستہ مہر نینے تیل کی برآمدات میں 40 فیصد اضافے کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  تیل کی پیداواری صلاحیت پابندیوں سے پہلے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کے لحاظ سے ہم دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں اور یہ  ملک کی اقتصادی طاقت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی خام تیل کے ذخائر تقریباً 157 بلین بیرل ہیں اور ہمارے گیس کے ذخائر تقریباً 33 ٹریلین کیوبک میٹر ہیں لیکن تیل اور گیس کے لحاظ سے کل 330 ٹریلین کیوبک میٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات کے پیش نظر ہم کم از کم ایک صدی تک تیل اور گیس پیدا کر سکتے ہیں۔خجستہ مہر نے کہا کہ نئی پابندیوں سے پہلے ستمبر 2018 کو خام تیل کی پیداواری صلاحیت تقریباً 3 ملین 838 ہزار بیرل تھی ۔لیکن ہم نے جابرانہ پابندیوں کے آغاز اور مختلف وجوہات کی بناء  پر ملکی تیل کی پیداواری صلاحیت کا ایک اہم حصے کو کھو دیا۔

مزیدخبریں