دوران  واردات ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،درگت کے بعد حوالہ پولیس

میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت)دوران  واردات ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،درگت کے بعد حوالہ پولیس، باقی ملزمان فرارتفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے 48 پل کے قریب مبینہ طورپر واردات کے دوران میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 53پندرہ ایل کا رہائشی عرفان عرف عفری کو شہریوں نے اسلحہ سمیت پکڑ لیا ۔پکڑا گیا ملزم اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے 48پل موجود تھا ۔شہریوں نے ملزم کی خوب درگت بنانے کے بعد پولیس چوکی 12موڑ کے حوالے کردیا جبکہ شہریوں کے مطابق ملزم کے دیگر چار ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملزم میاں چنوں پولیس کو بھی اغوا زنا ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔
حوالہ پولیس

ای پیپر دی نیشن