احساس کفالت پروگرام ،جعلسازی کرنیوالو ں کیخلاف مقدمہ درج 

خانیوال( نیوز رپورٹر ) احساس کفالت پروگرام کے جعلی فارم تیار کرکے سینکڑوں سادہ لوح خواتین سے 200فیس ہتھیانے والے جعل سازسوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام خانیوال شیخ حسنین رضا نے پولیس تھانہ صدر خانیوال کو درخواست دی ہے کہ عدنان ولد رمضان جنجوعہ اور محمد ناصر ولد اسماعیل ساکنان لاہور موڑ خانیوال نواحی عالقہ چک نمبر166/10-Rمیں احساس کفالت پروگرام کے جعلی فارم تیار کرکے سادہ لوح خواتین سے 200فی کس وصول کررہے ہیں جس پر پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزام کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
 جعلسازی 

ای پیپر دی نیشن