میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ، پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے، نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں
20 منحرف ارکان نے فلور کراسنگ کی ہے،ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی
موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیئے جارہے ہیں ، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی ،میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے ،پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں؟ ایک ایم این اے نے کہا کہ 23 کروڑ روپے سے میری زندگی اچھی گزر جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیئے جارہے ہیں ، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایاز صادق نے اجلاس میں سپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ہے، ہمارے لیے کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے، نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں؟ عوام جس جماعت کو بھی ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ آئینی حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور ایاز صادق کو اسپیکر کی کرسی کا احترام کرنا چاہئے۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو#NoConfidenceMotionFailed #Islamabad #AsadUmar #PTIGovernment #MediaBriefing @MoIB_Official @GovtofPakistan @PTIofficial @Asad_Umar @ImranKhanPTI pic.twitter.com/g19jmRFYlT
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) April 4, 2022