بھارت کے صوبے راجستھان میں ہندوتوا دہشت گردوں نے مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا ہے۔صوبے کے شہرکراولی میں انتہاپسندہندو گروپوں کی طرف سے ایک مسلمان علاقے میں ہندو وں کے نئے سال کے جشن کے نام پر بائیک ریلی نکالنے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے کے بعد مسلمانوں کےخلاف پر تشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ جلوس کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد بھڑکانے والے ہندوتوا گانے بھی چلائے گئے۔مسلم اکثریتی علاقے سے گزرنے والی ریلی کے شرکا ء نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھرائو کیا اور ان کی دکانیں اور گاڑیاں جلا کر راکھ کر دیں۔ پولیس کے مطابق کراولی میں جھڑپوں کے دوران35افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔