کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالرکا بھاو¿ 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالرکا بھاو¿ ایک روپیہ 25 پیسے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 287 روپے پر بند ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاو¿ 2 لاکھ 9500 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1058 روپے اضافے سے ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔
ڈالر/ سونا