اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 24 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ رات آٹھ بجے کابینہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
کابینہ