اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے مذہبی اتاشی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی طرف سے افطار پروگرام، قرآن پاک اور کھجوروں کی تقسیم برائے سال 1444 ہجری کا افتتاح کیا گیا۔ سعودی کے سفارت خانے میںسفیر نواف بن سعید المالکی کی زیرِ نگرانی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سفارت خانے کے مذہبی اتاشی عبد المجید مشعان العتیبی کی موجودگی میں اس پروگرام کا افتتاح ہوا۔ سفیر المالکی نے کہا کہ پاکستان میں مملکت کا سفارت خانہ ان پروگراموں کے افتتاح کو اپنے لیے قابلِ شرف سمجھتا ہے، جنہیں وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی قیادت میں اپنے منسلکات کے ذریعے نافذ کرتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غریب اور نادار خاندانوں کی، بیواو¿ں اور یتیموں کی دیکھ بھال کرنا، انہیں خوشی ومسرت کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور ضروری اشیائے خورد ونوش فراہم کرتے ہوئے غریب اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے میں مو¿ثر طریقے سے تعاون کر کے ان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھانا ہے۔ مفتی عبدالشکور نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ حفظہما اللہ کا وزیر اعظم شہباز شریف، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مملکت کی طرف سے پاکستان میں ضرورت مندوں کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی سفارتخانے میں افطار، قرآن پاک، کھجوروں کی تقسیم پروگرام کا افتتاح
Apr 04, 2023