حکم عدولی پر سیشن کورٹ نے ایس ایچ او ‘ پیروی افسر کی تنخواہ بند کر دی

Apr 04, 2023

لاہور (خبر نگار) سیشن کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او گارڈن ٹائون انسپکٹر حماد اور پیروی افسر کاشف کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے جعلی چیک کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالت نے تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ 6 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں