لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے اظہر مشوانی کی بازیابی سے متعلق درخواست وکیل کے بیان پر نمٹا دی۔ عدالت کے استفسار پر اظہر مشوانی نے کہا کہ مجھے علم نہیں وہ لوگ کون تھے۔ سامنے جب آتے تو نقاب پہن کر آتے۔ وہ اپنے آپ کو ایف آئی اے کا ظاہر کر کے کہتے رانا ثناء اللہ اور ڈی جی کی طرف سے ہدایات ہیں۔ عدالت نے پولیس کے پاس جا کر بیان ریکارڈ نہ کرانے پر اظہار ناراضگی کیا۔ پولیس ہمارے پاس وہ ایجنسی ہے جس کے پاس سب سے پہلے شکایت لیکر جاتے ہیں۔
اظہر مشوانی بازیاب‘ پولیس کو بیان نہ دینے پر ہائیکورٹ کی کارروائی
Apr 04, 2023