لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سائرہ انور کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی کہ ضمانت منظور کر کے گرفتاری سے روکا جائے۔