کراچی (سٹاف رپورٹر) حیدر آباد سکھر موٹر وے سکینڈل میں ملوث 2 ڈپٹی کمشنرز کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، ڈی سی مٹیاری اور ڈی سی نوشہرو فیروز نے سیلاب متاثرین کے نام پر حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگادیا۔ آڈیٹر جنرل کی سپیشل آڈٹ نے دونوں ڈی سیز کے اخراجات پر سوالیہ نشان لگادیا۔