کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی  اوسلو میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی(این این آئی) کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے783 کو اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ، ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز4 گھنٹے منزل سے لیٹ ہوئی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی کے سات سو تراسی میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ترجمان قومی فضائی کمپنی کے مطابق دوران پرواز سید جاوید نامی مسافر کی حالت بگڑ گئی تھی۔ مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوگئی اور پرواز کی اوسلو ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔پی آئی اے کی پرواز میں موجود 3 ڈاکٹروں نے مسافر سید جاوید کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،تاہم ڈاکٹروں کی متفقہ رائے کے مطابق ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی، جس پر پرواز کے کپتان نے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر طیارہ اتارنے کی اجازت اور طیارے کے دروازے کے ساتھ ایمبولینس طلب کی، جس کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 نے اوسلو ایئرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے دوبارہ اڑان بھری۔ ایمرجنسی میڈیکل گرائونڈ پر لینڈنگ کے سبب مسافر کو طبی امداد اور دیگرامور کے باعث پرواز مقررہ منزل تک پہنچنے میں 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔پی آئی اے کی ٹورنٹو سے واپس پاکستان(اسلام آباد)پرواز اب نائٹ کرفیو کے سبب 13 گھنٹے کی تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن