نا مناسب الفاظ کا استعمال، نبیل گبول  کو اپنی ہی پارٹی نے شوکاز نوٹس دےدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنے پارٹی رہنما نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایک انٹرویو میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نبیل گبول کو 3دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وضاحت نہ کرنے کی صورت میں نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ نا مناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن