حضرت خدیجہؓ کا اسوہ¿ خواتین کےلئے مینارنور ہے: طاہر رضابخاری

Apr 04, 2023


 لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حضرت خدیجتہ الکبریٰ کا اسوہ¿ خواتین کےلئے مینارنور ہے،آپ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی بقاءکے لیے صرف کی، اور اپنی رفاقت اور سرمایے کے ذریعے دین کومضبوط کیا۔اسلام نے عورت کوبنیادی حقوق عطا کرکے معاشرہ میں اس کو عزت وتکریم سے سرفراز کیا۔ جدید دنیا تک صحیح اسلامی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اِن خیالات کااظہار سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت خدیجتہ الکبریٰ کے یوم وصال کی مناسبت سے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام " امہات± المومنین وسیّدہ خاتونِ جنت کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایوانِ اوقاف لاہور میں منعقدہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ا±م المومِنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی ذات اور شخصیت اور اوصاف و کمالات بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی محمد رمضان سیالوی، ڈاکٹر محمدحسین اکبر،رانا محمد شفیق پسروری،مفتی کریم خان نے اپنے خطبات میں، ان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انکے اسلوبِ حیات اور طرزِ زندگی کو اختیار کرنے پر زور دیا،مقررین نے کہا کہ اگر آج ہم ایک بہترین ا±مّت کے طور پر اقوامِ عالم میں سرخرو ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں،تو ہمیں اہل بیت اطہار اور خلفائے راشدین کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ،ڈپٹی ڈائریکٹر مذہبی امور آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبلیغ و تربیت حافظ محمد جاوید شوکت،ضلعی خطیب اوقاف مفتی عمران حنفی اورمولانا عمران سجاد سمیت دیگر علماءکرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مزیدخبریں