پاکستان کا ہر شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتا ہے:ترجمان


لاہور (نامہ نگار) ملک کے کسی بھی صوبے اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سٹی ٹریفک پولیس لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اب پاکستان کا ہر شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتا ہے جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شہری (فارنئرز) بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل صرف لاہور کے شناختی ہولڈرز کو ہی سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرزسے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ترجمان کے مطابق ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیوننگ لرنر پرمٹ کے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈ، اس کی ایک فوٹو کاپی اور 2تصاویرکے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں جبکہ لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کےلئے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے۔ ارفع کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاو¿ن صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کررہے ہیں جبکہ شہر میں 3 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 6 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...