لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس پی سی آئی اے لاہور کی سیٹ کو باقاعدہ اپ گرےڈ کر کے تحریری طور پر ایس ایس پی سی آئی اے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد ایس ایس پی سی آئی اے اب صرف ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے ماتحت ہو گا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ماتحت نہیں ہو گا۔ اس سے پہلے ایس پی سی آئی اے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ماتحت کام کرتا تھا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمےانہ نے سفارشات منظوری کیلئے آئی جی پنجاب پولےس ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوا دی ہیں۔علاوہ ازیں ایس ایس پی سی آئی ملک لیاقت کی تجویز کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسترد کر دیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت نے کراچی پولیس کی طرز پر ڈی آئی جی، سی آئی اے بنانے کی تجویز پےش کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے ڈھانچہ کی تبدیلی کے حوالے سے جلد آئی جی پنجاب نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔