شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں:سی سی پی او


لاہور (نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پولیس کارکردگی میں بہتری کیلئے مربوط اور موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس نے سال نو کے پہلے 3 ماہ کے دوران جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 36 ہزار سے زائد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے۔ بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے والے 2080 ملزمان گرفتار کیے۔ناجائز اسلحہ کےخلاف اس گرینڈ آپریشن کے دوران 14 کلاشنکوف،141رائفلز، 98 بندوقیں،1831پسٹلز اور ریوالور جبکہ 11ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران مجموعی طورپر 2741 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1301 کلوگرام سے زائد چرس،17 کلوگرام سے زائد ہیروئن پوڈر،12 کلو 591 گرام آئس اور 30 ہزار 900 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1574ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 21 ہزار 229 اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا۔کیٹیگری اے کے 2352،کیٹیگری بی کے 12460 اشتہاری و عدالتی مجرمان، 6417 ٹارگٹڈ مجرم اور 12100 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بچوں کو گداگری کے گھناو¿نے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن