لاہور (نامہ نگار)ساندہ پولیس نے کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل،دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث 9 سال سے مفرور مجرم زاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری زاہدعرف ببن نے اپنے ساتھی کے ہمراہ دوران واردات پولیس ریسپانس یونٹ کے کانسٹیبل محمد آصف کو فائرنگ کرکے شہیداور کانسٹیبل غلام مصطفی کو زخمی کیا تھا۔مفرور ملزم زاہد عرف ببن کے خلاف 17 مقدمات درج تھے۔