لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عدلیہ پر حملہ کرکے اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری ہے حکمران ٹولہ مسلسل جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے رجیم چینج کے ذریعے ملک پر مسلط ہونے والا نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے ساتھ کھلی دشمنی پر اتر آیا ہے آئین توڑ کر مذاق اڑانے والے غدار ہیں قوم موجودہ حکمران غداروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست میں دفن ہو چکی ہے پی ڈی ایم ٹولے کی طبعی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے اب صرف تدفین باقی ہے ملک کو سب سے زیادہ معاشی نقصان پی ڈی ایم حکمران ٹولہ نے پہنچایا ہے اصل پی ڈی ایم کو عمران خان کی مقبولیت کا خوف ہے تمام تر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود لاکھوں عوام مینار پاکستان جلسے میں شریک ہوئے پی ڈی ایم کا نام نہاد اصل سیاہ ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے پاکستانی قوم اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی عمران خان ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے عمران خان ہی قوم کی حقیقی معنوں میں ترجمان ہیں۔