بیجنگ(شِنہوا)چینی انجینئرزایک ایسے پیراشوٹ سسٹم کی تیاری پر کام کررہے ہیں جس سے لانچنگ کے دوران زمین پر واپس گرنے والے راکٹ بوسٹرز اور فیئرنگ کو محفوظ بنایاجاسکے گا۔چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ، اس سسٹم کو راکٹ کے دوبارہ قابل استعمال پرزوں کو زیادہ درست اور کنٹرول میں رکھتے ہوئے ری کور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔تحقیقی ٹیم کے مطابق،گلائیڈ کنٹرول ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ سسٹم راکٹ بوسٹرز اور فیئرنگ کی لینڈنگ کی حدود کو 30 سے 90 کلومیٹر کی معمول کی حد سے چھوٹے علاقے تک محدود کرسکتا ہے۔ لینڈنگ بفرنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ، اس سسٹم سے بوسٹرز اور فیئرنگ کو زمین پر اترنے کے بعد بھی قابل استعمال رکھا جاسکے گا۔
چین نے راکٹ کے قابل استعمال حصوں کی ریکوری کے لیے پیراشوٹ سسٹم کی تیاری شروع کردی
Apr 04, 2023