درہ خنجرا ب کو تین سال کی بندش کے بعد ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Apr 04, 2023

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اورچین کے درمیان درہ خنجراب تقریباً تین سال کی بندش کے بعدآج ہرقسم کی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ددنوں ملکوں کے درمیان اہم تجارتی راستہ دوہزاربیس میں کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد بند کردیاگیاتھا۔درہ خنجراب کی تین سالہ بندش کے باعث مقامی تاجربرادری کوشدیدمالی مشکلات کاسامنا کرناپڑا اوربڑی تعداد میں افرادبے روزگارہوگئے تھے۔پاکستان اورچین کے درمیان معاہدے کے مطابق ہرسال خنجراب کے راستے تجارتی سرگرمیاں یکم اپریل سے شروع ہوتی ہیں اور تیس نومبر کویہ راہداری بندکردی جاتی ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے لئے ہنگامی ضروریات کی ترسیل کے لئے درہ خنجراب کو رواں سال جنوری اورفروری میں د و مرتبہ عارضی طورپرکھولاگیاتھا۔

مزیدخبریں