بھٹو کے بغیر آئین پارلیمنٹ،جمہوریت کا تذکرہ نا ممکن،نیئربخاری

Apr 04, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم قائد عوام زولفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ہے کہ شہید زولفقار علی بھٹو کے بغیر آئین  پارلیمنٹ  اور جمہوریت کا تذکرہ نا ممکن ہے4 اپریل اس ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی آواز قتل کرنے کا دن  ہے  بھٹو شہید کی آواز آج کروڑوں عوام کے زبان سے جاری  ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ زولفقار علی بھٹو کا حق ادا کئے بغیر تاریخ ہمیں رستہ نہیں دیگی قائد عوام زولفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل کو دنیا کے انصاف پسندوں نے مسترد کیا ۔قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کی روح پاکستان کے روشن مستقبل کے قاتلوں کا پیچھا کرتی رہے گی  ۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید آج پھی کروڑوں  لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں قائد عوام کی آئینی جمہوری عوامی  آواز دبانے والوں کا نام و نشان نہیںنیر بخاری۔نے مزید کہا ہے کہ زولفقار علی بھٹو وطن پرست قومی راہبر عوامی راہنما اور عالمی مدبر تھے۔

مزیدخبریں