سگی بیٹی کو قتل کرکے لاش میٹروسٹیشن پھینکنے کے کیس میں تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیاگیا

Apr 04, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت نے سگی بیٹی کو قتل کرکے لاش میٹروسٹیشن پھینکنے کے کیس میں تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔گذشتہ روز ملزم محمد واجد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں سپیشل ڈیوٹی کے باعث تھانہ رمناکا تفتیشی افسر عدالت پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ملزم محمد واجد نے اپنی بیٹی صالحہ فاطمہ کو قتل کرکے لاش میٹرو سٹیشن پھینک دی تھی،بچی کے والدکو ملوث ہونیکے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم اقبالِ جرم کرچکا ہے۔

مزیدخبریں