اسلام آباد(وقائع نگار)سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں زیر سماعت شہبازگِل کی اہلیہ عزا اسدرسول کے خلاف سکالرشپ کی رقم وصولی اور جرمانے سے متعلق کیس میں سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نجی یونیورسٹی کے وکیل خالد محمود اور عزا اسدرسول کے وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے جبکہ عزاسد رسول اور ان کے ضامن ایازشوکت عدالت پیش نہیں ہوئے،دوران سماعت عدالت نے نجی یونیورسٹی کے وکیل کو ضامن کی تبدیلی کے نقول فراہم کر دیں اور سماعت 17 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر ضامن تبدیلی کے حوالے سے فریقین دلائل دیں گے، واضع رہے کہ نجی یونیورسٹی نے شہبازگِل کی اہلیہ سے ایک لاکھ 2 ہزار ڈالر اور 86 ہزار پاکستانی روپیہ بمعہ جرمانہ ریکوری کا کیس دائرکر رکھاہے۔