داسو، مہمند، دیامر بھاشا ڈیمز ملکی معیشت کیلئے ناگزیر ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ داسو، مہمند، دیامر بھاشا ڈیمز ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہیں کیونکہ ان منصوبوں سے نہ صرف ماحول دوست اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہو گا بلکہ یہ منصوبے ملک میں زراعت کے لئے درکار پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیمز کی تعمیر پر جائزہ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائیآبی وسائل محمد علی شاہ باچا ، وفاقی سیکرٹری آبی وسائل، حسن جامی، چیئرمین واپڈا، سجاد غنی سمیت وزارت اور دیگر محکمہ جات کے اعلی افسران نے شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی مفادات میں ڈیمز کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہے،ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے اور زراعت کی ترقی کا انحصار ڈیمز کی تعمیر پر ہیاس لئے ان منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن