اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اپریل کو ہائیکورٹ پیشی کیلئے قواعدوضوابط جاری کردیے۔رجسٹرار آفس سے جاری سرکلرمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے زریعے ہوگا،عمران خان کے ساتھ 15 وکلاکو،اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلااور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی،کمرہ عدالت میں داخلے کے لئے خصوصی پاس بنانے کے لئے 4 اپریل تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے کہاگیا کہ خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ ہونے والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکا جائے،سرکلر میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران ، عملہ اور ملازمین کو پاسز سے استثنی حاصل ہوگا ، خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی،عمران خان کی 8 مقدمات کی درخواست ضمانت پر سماعت دن ڈھائی بجے ہوگی۔