الخدمت فائونڈیشن عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں‘ڈاکٹرمحمد زاہد لطیف

Apr 04, 2023

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی اور آئیندہ چھ ماہ کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد زاہد لطیف نے کی۔ اجلاس میں الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں خدمات بارے رپورٹس پیش کی گئیں۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا کہ  الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھرمیں عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اڈاکٹر زاہد لطیف نے بتایا کہ الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 45 ہسپتال،69میڈیکل سنٹرز،110لیبارٹریز اینڈ کلیکشن سنٹرز،46فارمیسیز اور 305ایمبولینسز خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں