اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں گندم کی بوائی کا رقبہ کم ہو کر 8,976 ہزار ہیکٹررہ گیا،گندم کی پیداوار 27ملین ٹن کے مقابلے میں گھٹ کر 26 ملین ٹن رہ گئی،پاکستان میں فی ہیکٹر اوسط پیداوار 2.9 ٹن ہے،گندم کی روایتی اقسام کے مقابلے میںہائبرڈز فی ہیکٹر 30 فیصد تک زیادہ اناج دے سکتی ہیں،ہائبرڈ گندم کو اپنانے سے پاکستان میں پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے اور خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسرڈاکٹر سکندر خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں گندم بنیادی خوراک ہے اور اس کی پیداوار ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میںفصل کی پیداوار میں کمی آ رہی ہے جو مستقبل قریب میں خوراک کی قلت کا باعث بن سکتی ہے۔گندم کی پیداوار میں اس کمی کی بنیادی وجہ فرسودہ کاشتکاری کی تکنیک اور روایتی اقسام کے استعمال کی وجہ سے فی ہیکٹر کم پیداوار ہے۔ روایتی قسمیں کئی سالوں سے استعمال ہو رہی ہیںاور پیداوار کے لیے ان کی جینیاتی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔
پاکستان میں گندم کی بوائی کا رقبہ کم ہو کر 8,976 ہزار ہیکٹررہ گیا‘ ویلتھ پاک
Apr 04, 2023