گوادر‘معاشی ورہائشی سر گرمیوں کے باعث روزانہ 150ٹن فضلہ جمع ہو رہا

Apr 04, 2023

گوادر (این این آئی)گوادر میں رہائشی اور فروغ پاتی معاشی سر گرمیوں کی وجہ سے روزانہ 150ٹن فضلہ جمع ہو رہا ہے ۔روزانہ جمع ہونے والے 150ٹن فضلہ کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹھکانے لگانے اور کارآمد فضلے کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 14 ملین ڈالر کی لاگت کے گوادر سمارٹ انوائرمنٹ سینی ٹیشن سسٹم اور لینڈ فل پائپ لائن کامجوزہ منصوبہ پائپ لائن میں ہے ۔ گوادر میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ انتہائی اہم پراجیکٹ ہے تاہم اس ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ منصوبہ کب شروع ہو گا ۔اس منصوبے کا مقصد گوادر شہر میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک سمارٹ سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں مکینیکل صفائی اور دستی صفائی شامل ہے جس کے لیے چھڑکنے والے ٹرک اور سویپر ٹرک استعمال کیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں کنٹینر جمع کرنے کا نظام، دستی جمع کرنے کا نظام اور نقل و حمل کا نظام بھی شامل ہے۔ سیل بند کچرے کے کنٹینرز عوامی اور رہائشی علاقوں میں رکھے جائیں گے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کے ذریعے گھر گھر جا کر جمع کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں