لاہور(سپورٹس رپورٹر)نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اورسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے ان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری ظہور احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ اور ترقی میری اولین ترجیح ہے۔ ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔ کھلاڑیوں کوجدید سہولیات فراہم کریں گے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Apr 04, 2023