وادی لیپہ میں بارش اور برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا جبکہ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق وادی لیپہ میں گزشتہ 4 روز سے موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر یاسر علی بخاری کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔وادی لیپہ انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ لوگ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں، اس سلسلے میں مقامی افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وادی لیپہ میں بارش اور برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔