ماہِ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے. اس رمضان بھی یہ سعادت قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو نصیب ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف کی جانب سے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی گئی. جس میں انہیں مسجد الحرام میں احرام باندھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کئی ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
Alhamdullilah ???? pic.twitter.com/2AqsYEg5WC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 30, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد بھی کئی تصویروں میں حارث روف کے ہمراہ نظر آئے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للہ، رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں عمرہ کرنے کے قابل ہونے پر میں اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت سمجھ رہا ہوں۔ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔
Alhamdulillah. I feel immensely blessed to be able to perform Umrah in this holy month of Ramadan. Allah SWT ka bohat shukar guzaar hoon ???????? ???? pic.twitter.com/xhqfMCs9EK
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) April 1, 2023
قومی ٹیم کے باولر فہیم اشرف بھی اس وقت سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں۔
دوسری طرف قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے بھی گزشتہ روز تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ مسجد الحرام میں احرام باندھے کھڑے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ بارگاہِ خداوندی میں موجود ہیں۔ اسے سے قبل بابر اعظم کی طرف سے مسجد نبوی کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں۔
بارگاہِ خداوندی میں! ???? pic.twitter.com/qr8zvWg6Sw
— Babar Azam (@babarazam258) April 2, 2023