پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو فخر ہے کہ آج بھی ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔ جمہوری قوتوں، آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئینی قوتوں کا فرق واضح ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی، سازشیں، نظریہ ضرورت دفن ہوگئیں۔شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے ہوئے اور وہ ڈٹے رہے۔ عمران خان نے خوف کے بُت کو توڑ دیا۔ ہم نے اس وقت بھی بینچ پر اعتراض نہیں کیا۔ ہماری جماعت قانون کی پاسداری کی حامی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بھٹو کا نواسہ مارشل لا کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہی فرق ہے بھٹو کی پیپلز پارٹی اور زرداری کی پیپلز پارٹی کا۔شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں پھیل جائیں۔
بھٹو کا نواسہ مارشل لا کی دھمکیاں دے رہا ہے, یہی فرق ہے بھٹو کی پیپلز پارٹی اور زرداری کی پیپلز پارٹی کا: شاہ محمود قریشی
Apr 04, 2023 | 17:22