جانوروں کے طبی ماہرین پر مشتمل فور پاز انٹرنیشنل کی 6 رکنی ٹیم کا کراچی چڑیا گھرکا دورہ

Apr 04, 2023 | 17:37

ویب ڈیسک

کراچی:   جانوروں کے طبی ماہرین پر مشتمل فورپازانٹرنیشنل کی 6 رکنی ٹیم نے چڑیا گھر کا دورہ کیا ہے۔ٹیم نے ہتھنی نورجہاں کے طبی معائنے کے بعد صحت کا معاملہ ففٹی، ففٹی قراردے دیا. طبی ماہرین کی ٹیم نے ہتھنیوں کے کیچ کو ناکافی قراردیا ہے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ بیمار ہتھنی کا علاج شروع کر دیا گیا ہے، فور پاز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں. ہتھنی کو جلد سفاری پارک منتقل کر دیاجائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہتھنی کے طبی معائنہ اور علاج کے دوران ٹیم کو سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں، ٹیم ہتھنی کی صحت سے متعلق مکمل جائزہ لے گی اور علاج کرے گی.

ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین نے انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے. ہتھنی کے علاج کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے، علاج کے لئے تمام ادویات، ایکسرے اور دیگر تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے مزید کہا کہ ہتھنی کے انکلوژر میں عالمی ماہرین کی ٹیم کو پر سکون ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے ہتھنی کا علاج کرسکیں۔

مزیدخبریں