لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن نے سینٹرل ایشین لیگ میں شرکت کیلئے بھارت کو مدعو کرلیا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین محمد یعقوب نے کہا ہے کہ سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے 17مئی تک کھیلی جائیگی جس میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، سری لنکا، قازقستان، افغانستان اور کرغستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ایشین لیگ کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کیلئے تیاریاں جاری ہیں، قومی والی بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔