پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، کئی عہدیدار فارغ ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا  اور اس کیلئے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔ شعبوں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...