دورہ پاکستان، نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف رواں ماہ 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کین ولیمسن اور مچل سینٹنر سمیت 9 کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ اور ایک کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ول ینگ جبکہ گھریلو مصروفیات کی باعث ٹام لیتھم بھی دستیاب نہیں ہو پائیں گے اور ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے،لوکی فرگوسن،میٹ ہینری ‘ ڈیرل مچل ‘ گلین فلپس، ریچن روندرا، کین ولیمسن اور مچل سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔سکواڈ میں تجربہ کار اور نئے ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے، ان میں 7 کھلاڑی پہلے ہی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔دورہ پاکستان کیلئے کیوی سکواڈ میں ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سوڈھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...