صوبہ پنجشیر سے کابل کو پانی فراہمی کا فیصلہ ، منصوبے کا سروے شروع 

کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کی امارت اسلامیہ کی وزارت پانی کا کہنا ہے کہ پنجشیر سے کابل کو پانی منتقل کرنے کے منصوبے کا سروے شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد سے کابل میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ پنجشیر کے مرکز بازارک سے 120 کلومیٹر طویل دو پائپ لائنوں کے ذریعے کابل کے علاقے تر خیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن