لاہور(کامرس رپورٹر ) ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب ازبکستان کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی تجارت کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کا 60 سے 70 فیصد حصہ پنجاب کے ساتھ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سفیر نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں سے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اوسطاً 50 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال سے دوطرفہ تجارت کا حجم 300 ڈالر سے بڑھ کر 400 ملین ہو گیا ہے جو وسطی ایشیا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
پاکستان کے ساتھ تجارت میں 60 فیصد اضافہ ہوا :سفیرازبکستان
Apr 04, 2024