لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیاںکرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 26ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ منافع خوری پر 287افراد کو جرمانے کیے گئے۔ 59کیخلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے ریلیف کیلئے پوری فیلڈ فارمیشن متحرک ہے۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی، ریلوے، کینٹ اور والٹن ایریاز میں صفائی کے حوالے سے جوائنٹ حکمت عملی اپنائی جائے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈ، والٹن بورڈ نے جوائنٹ انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل دیدیا۔ خبردار کرنے کے باوجود صاف جگہوں پر کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج ہوگا۔
منافع خوروں کو 5لاکھ 26ہزار روپے جرمانے عائد کیے :کمشنر
Apr 04, 2024