لاہور(نیو زرپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر ز کمی بارے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر ز کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈز میں مریضوں کو ضرورت کے مطابق آکسیجن بلا تعطل فراہم کی جارہی ہے۔
آکسیجن سلنڈر ز کی کوئی کمی نہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال
Apr 04, 2024