پرموشن کے باوجود اساتذہ کو ایڈجسٹمنٹ نا دینا دشمنی ہے: چوہدری سرفراز 

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، اسلم گھمن ، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفی وٹو ودیگر نے کہا ہے کہ دیگر محکموں میں ملازمین کو پرموشن ملنے پر چند روز میں اگلی پوسٹ پر ایڈجسٹمنٹ مل جاتی ہے لیکن اساتذہ کو پرموشن نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کئی کئی ماہ تک ایڈجسٹمنٹ کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے پہلے ہی اساتذہ کو 10 سے 15 سال بعد پرموشن ملتی ہے۔ گزشتہ 5 سالوں سے 14 ہزار ایس ایس ایز اپنی مستقلی کیلئے ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ لیٹ بی ایڈ اساتذہ کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے 2 سال سے تنخواہیں بند ہونے پر فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن