ڈی جی ایل ڈی اے کا بیدیاں روڈ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ 

لاہور(خبرنگار)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روزبیدیاں روڈ کا دورہ کیا۔سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نواز شریف انٹرچینج تا بھٹہ چوک سڑک کی تعمیر کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ٹیم اور کنٹریکٹرنے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ نواز شریف انٹرچینج تا بھٹہ چوک 2.1 کلومیٹر پر سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کے معیار کا معائنہ کیااورکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز کی تعمیر، سیورج سسٹم سمیت دیگر کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزجوہر ٹاؤن، پائن ایونیو، او پی ایف اور ابدالین سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون فور کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 7غیرقانونی املاک کو مسمار جبکہ ایک درجن سے زائد املاک کو سیل کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن