لاہور(نیوز رپورٹر) سی ای او ریلوے کا ملازمین کی معمولی خطاؤں پر دی گئی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان۔ معافی کا اطلاق حادثات کے کیسز اور مالیاتی خورد برد کے کیسز کا سامنا کرنیوالے ملازمین پر نہیں ہو گا۔ اعلان ریلوے اولڈ ڈیزل شیڈ میں ملازمین سے خطاب کے موقع پر کیا گیا۔ پریم یونین کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر سی ای اوریلویز عامر علی بلوچ نے ایک ماہ میں ساڑھے 8 سے 9 ارب روپے ریونیو کے حصول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آمدن کو 10 سے 12 ارب تک لے جائیں گے۔ اس وقت تمام ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں۔
سی ای او ریلوے کا معمولی خطاؤں پر سزائیں ، جرمانے معاف کرنے کا اعلان
Apr 04, 2024